اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد اور تکراری الزامات کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے جبکہ ایران پہلے سے ہی ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدہ اس بات کو ٹھوس اور واضح ثبوت ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کی پیداوار کی ممنوعیت کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا فتوی بھی موجود ہے ۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران دہشت گردوں کی حمایت ترک کردے ۔ جبکہ ایران نے شام اور عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ در حقیقت فلسطینی عوام اور یمنی عوام کو دہشت گرد سمجھتے ہیں جو اسرائیل اور سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت نیز ظلم و ستم کا مقابلہ کررہے ہیں اور ایران انھیں انسانی بنیادوں پر طبی اور غذائی امداد فراہم کررہا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران فلسطینیوں اور یمنیوں کی مدد ترک کردے تاکہ اسرائیل اور سعودی عرب فلسطینیوں اور یمنیوں کا تشخص ختم کرکے انھیں تباہ و برباد کردیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169